سورت نمبر 94
سورہ شرح
دل کی کشادگی
اسے الم نشرح بھی کہا جاتا ہے
سُورَةُ الشَّرۡحِ
8 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے
سورہ شرح (دل کی کشادگی) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 94 ہے، جس کی 8 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 94:1
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
- 94:2
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ
اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
- 94:3
ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ
جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
- 94:4
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
اور تمہارا ذکر بلند کیا
- 94:5
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
- 94:6
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًۭا
(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
- 94:7
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ
تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
- 94:8
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب
اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
ترجمہ: جالندہری
سورہ شرح کے بارے میں
- سورہ شرح میں کتنی آیات ہیں؟
- سورہ شرح میں 8 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 94 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
- سورہ شرح کہاں نازل ہوئی؟
- سورہ شرح مکہ میں نازل ہوئی۔
- شرح کا کیا مطلب ہے؟
- شرح کا مطلب ہے "دل کی کشادگی"۔
یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia