8D

سورت نمبر 93

سورہ ضحیٰ

چاشت کا وقت

سُورَةُ الضُّحَىٰ

11 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے

سورہ ضحیٰ (چاشت کا وقت) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 93 ہے، جس کی 11 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 93:1

    وَٱلضُّحَىٰ

    آفتاب کی روشنی کی قسم

  2. 93:2

    وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ

    اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے

  3. 93:3

    مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

    کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ (تم سے) ناراض ہوا

  4. 93:4

    وَلَلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ

    اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے

  5. 93:5

    وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ

    اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے

  6. 93:6

    أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًۭا فَـَٔاوَىٰ

    بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)

  7. 93:7

    وَوَجَدَكَ ضَآلًّۭا فَهَدَىٰ

    اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا

  8. 93:8

    وَوَجَدَكَ عَآئِلًۭا فَأَغْنَىٰ

    اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا

  9. 93:9

    فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

    تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا

  10. 93:10

    وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ

    اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا

  11. 93:11

    وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ

    اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا

ترجمہ: جالندہری

سورہ ضحیٰ کے بارے میں

سورہ ضحیٰ میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ ضحیٰ میں 11 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 93 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
سورہ ضحیٰ کہاں نازل ہوئی؟
سورہ ضحیٰ مکہ میں نازل ہوئی۔
ضحیٰ کا کیا مطلب ہے؟
ضحیٰ کا مطلب ہے "چاشت کا وقت"۔

تمام 114 سورتیں

یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia