سورت نمبر 92
سورہ لیل
رات
سُورَةُ اللَّيۡلِ
21 آیات · مکی سورت · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے
سورہ لیل (رات) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 92 ہے، جس میں 21 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ دیا گیا ہے۔ آپ اسے 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا پڑھنے کے صفحے پر کھول سکتے ہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 92:1
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
- 92:2
وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
- 92:3
وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ
اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
- 92:4
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
- 92:5
فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ
تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
- 92:6
وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ
اور نیک بات کو سچ جانا
- 92:7
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
- 92:8
وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ
اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
- 92:9
وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ
اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
- 92:10
فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ
اسے سختی میں پہنچائیں گے
- 92:11
وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
- 92:12
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
- 92:13
وَإِنَّ لَنَا لَلْءَاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
- 92:14
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ
سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
- 92:15
لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
- 92:16
ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
- 92:17
وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
- 92:18
ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ
جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
- 92:19
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ
اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
- 92:20
إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
- 92:21
وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
ترجمہ: جالندہری
سورہ لیل کے بارے میں
- سورہ لیل میں کتنی آیات ہیں؟
- سورہ لیل میں 21 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 92 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
- سورہ لیل مکی ہے یا مدنی؟
- سورہ لیل ایک مکی سورت ہے۔ مکی سورتیں ہجرت سے پہلے نازل ہوئیں، یعنی نبی کریم ﷺ کے مدینہ ہجرت کرنے سے پہلے، اور مدنی سورتیں اس کے بعد۔
- لیل کا کیا مطلب ہے؟
- لیل کا مطلب ہے «رات»۔
یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia