8D

سورت نمبر 101

سورہ قارعہ

بڑی مصیبت

سُورَةُ القَارِعَةِ

11 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے

سورہ قارعہ (بڑی مصیبت) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 101 ہے، جس کی 11 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 101:1

    ٱلْقَارِعَةُ

    کھڑ کھڑانے والی

  2. 101:2

    مَا ٱلْقَارِعَةُ

    کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

  3. 101:3

    وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ

    اور تم کیا جانوں کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟

  4. 101:4

    يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ

    (وہ قیامت ہے) جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھرے ہوئے پتنگے

  5. 101:5

    وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ

    اور پہاڑ ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ برنگ کی اون

  6. 101:6

    فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ

    تو جس کے (اعمال کے) وزن بھاری نکلیں گے

  7. 101:7

    فَهُوَ فِى عِيشَةٍۢ رَّاضِيَةٍۢ

    وہ دل پسند عیش میں ہو گا

  8. 101:8

    وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ

    اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے

  9. 101:9

    فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌۭ

    اس کا مرجع ہاویہ ہے

  10. 101:10

    وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ

    اور تم کیا سمجھے کہ ہاویہ کیا چیز ہے؟

  11. 101:11

    نَارٌ حَامِيَةٌۢ

    دہکتی ہوئی آگ ہے

ترجمہ: جالندہری

سورہ قارعہ کے بارے میں

سورہ قارعہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ قارعہ میں 11 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 101 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
سورہ قارعہ کہاں نازل ہوئی؟
سورہ قارعہ مکہ میں نازل ہوئی۔
قارعہ کا کیا مطلب ہے؟
قارعہ کا مطلب ہے "بڑی مصیبت"۔

تمام 114 سورتیں

یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia