8D

سورت نمبر 102

سورہ تکاثر

کثرت کی دوڑ

سُورَةُ التَّكَاثُرِ

8 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے

سورہ تکاثر (کثرت کی دوڑ) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 102 ہے، جس کی 8 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 102:1

    أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

    (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا

  2. 102:2

    حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ

    یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں

  3. 102:3

    كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ

    دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا

  4. 102:4

    ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ

    پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا

  5. 102:5

    كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ

    دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)

  6. 102:6

    لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ

    تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے

  7. 102:7

    ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ

    پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا)

  8. 102:8

    ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ

    پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی

ترجمہ: جالندہری

سورہ تکاثر کے بارے میں

سورہ تکاثر میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ تکاثر میں 8 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 102 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
سورہ تکاثر کہاں نازل ہوئی؟
سورہ تکاثر مکہ میں نازل ہوئی۔
تکاثر کا کیا مطلب ہے؟
تکاثر کا مطلب ہے "کثرت کی دوڑ"۔

تمام 114 سورتیں

یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia