سورت نمبر 100
سورہ عادیات
دوڑنے والے گھوڑے
سُورَةُ العَادِيَاتِ
11 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے
سورہ عادیات (دوڑنے والے گھوڑے) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 100 ہے، جس کی 11 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 100:1
وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا
ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
- 100:2
فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا
پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
- 100:3
فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
- 100:4
فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا
پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
- 100:5
فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا
پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
- 100:6
إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ
کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
- 100:7
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ
اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
- 100:8
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
- 100:9
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
- 100:10
وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ
اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
- 100:11
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ
بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا
ترجمہ: جالندہری
سورہ عادیات کے بارے میں
- سورہ عادیات میں کتنی آیات ہیں؟
- سورہ عادیات میں 11 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 100 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
- سورہ عادیات کہاں نازل ہوئی؟
- سورہ عادیات مکہ میں نازل ہوئی۔
- عادیات کا کیا مطلب ہے؟
- عادیات کا مطلب ہے "دوڑنے والے گھوڑے"۔
یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia