سورت نمبر 99
سورہ زلزلہ
سُورَةُ الزَّلۡزَلَةِ
8 آیات · مدینہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے
سورہ زلزلہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 99 ہے، جس کی 8 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 99:1
إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا
جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی
- 99:2
وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا
اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی
- 99:3
وَقَالَ ٱلْإِنسَٰنُ مَا لَهَا
اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟
- 99:4
يَوْمَئِذٍۢ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی
- 99:5
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا
کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)
- 99:6
يَوْمَئِذٍۢ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًۭا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَٰلَهُمْ
اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں
- 99:7
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًۭا يَرَهُۥ
تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا
- 99:8
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ شَرًّۭا يَرَهُۥ
اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا
ترجمہ: جالندہری
سورہ زلزلہ کے بارے میں
- سورہ زلزلہ میں کتنی آیات ہیں؟
- سورہ زلزلہ میں 8 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 99 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
- سورہ زلزلہ کہاں نازل ہوئی؟
- سورہ زلزلہ مدینہ میں نازل ہوئی۔
یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia