سورت نمبر 110
سورہ نصر
اللہ کی مدد
سُورَةُ النَّصۡرِ
3 آیات · مدینہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے
سورہ نصر (اللہ کی مدد) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 110 ہے، جس کی 3 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 110:1
إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ
جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی)
- 110:2
وَرَأَيْتَ ٱلنَّاسَ يَدْخُلُونَ فِى دِينِ ٱللَّهِ أَفْوَاجًۭا
اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں
- 110:3
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَٱسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابًۢا
تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے
ترجمہ: جالندہری
سورہ نصر کے بارے میں
- سورہ نصر میں کتنی آیات ہیں؟
- سورہ نصر میں 3 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 110 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
- سورہ نصر کہاں نازل ہوئی؟
- سورہ نصر مدینہ میں نازل ہوئی۔
- نصر کا کیا مطلب ہے؟
- نصر کا مطلب ہے "اللہ کی مدد"۔
یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia