8D

سورت نمبر 109

سورہ کافرون

انکار کرنے والے

سُورَةُ الكَافِرُونَ

6 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے

سورہ کافرون (انکار کرنے والے) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 109 ہے، جس کی 6 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 109:1

    قُلْ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْكَٰفِرُونَ

    (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو!

  2. 109:2

    لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ

    جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا

  3. 109:3

    وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ

    اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے

  4. 109:4

    وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌۭ مَّا عَبَدتُّمْ

    اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں

  5. 109:5

    وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ

    اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں

  6. 109:6

    لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ

    تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر

ترجمہ: جالندہری

سورہ کافرون کے بارے میں

سورہ کافرون میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ کافرون میں 6 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 109 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
سورہ کافرون کہاں نازل ہوئی؟
سورہ کافرون مکہ میں نازل ہوئی۔
کافرون کا کیا مطلب ہے؟
کافرون کا مطلب ہے "انکار کرنے والے"۔

تمام 114 سورتیں

یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia