سورت نمبر 104
سورہ ہمزہ
طعنہ زن
سُورَةُ الهُمَزَةِ
9 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے
سورہ ہمزہ (طعنہ زن) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 104 ہے، جس کی 9 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 104:1
وَيْلٌۭ لِّكُلِّ هُمَزَةٍۢ لُّمَزَةٍ
ہر طعن آمیز اشارتیں کرنے والے چغل خور کی خرابی ہے
- 104:2
ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًۭا وَعَدَّدَهُۥ
جو مال جمع کرتا اور اس کو گن گن کر رکھتا ہے
- 104:3
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ
(اور) خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کی ہمیشہ کی زندگی کا موجب ہو گا
- 104:4
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ
ہر گز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالا جائے گا
- 104:5
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ
اور تم کیا سمجھے حطمہ کیا ہے؟
- 104:6
نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ
وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
- 104:7
ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ
جو دلوں پر جا لپٹے گی
- 104:8
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌۭ
(اور) وہ اس میں بند کر دیئے جائیں گے
- 104:9
فِى عَمَدٍۢ مُّمَدَّدَةٍۭ
(یعنی آگ کے) لمبے لمبے ستونوں میں
ترجمہ: جالندہری
سورہ ہمزہ کے بارے میں
- سورہ ہمزہ میں کتنی آیات ہیں؟
- سورہ ہمزہ میں 9 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 104 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
- سورہ ہمزہ کہاں نازل ہوئی؟
- سورہ ہمزہ مکہ میں نازل ہوئی۔
- ہمزہ کا کیا مطلب ہے؟
- ہمزہ کا مطلب ہے "طعنہ زن"۔
یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia