8D

سورت نمبر 90

سورہ بلد

شہر

سُورَةُ البَلَدِ

20 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے

سورہ بلد (شہر) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 90 ہے، جس کی 20 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 90:1

    لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ

    ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

  2. 90:2

    وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ

    اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

  3. 90:3

    وَوَالِدٍۢ وَمَا وَلَدَ

    اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

  4. 90:4

    لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِى كَبَدٍ

    کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

  5. 90:5

    أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌۭ

    کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

  6. 90:6

    يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًۭا لُّبَدًا

    کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

  7. 90:7

    أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ

    کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

  8. 90:8

    أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ

    بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

  9. 90:9

    وَلِسَانًۭا وَشَفَتَيْنِ

    اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

  10. 90:10

    وَهَدَيْنَٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ

    (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

  11. 90:11

    فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ

    مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

  12. 90:12

    وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ

    اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

  13. 90:13

    فَكُّ رَقَبَةٍ

    کسی (کی) گردن کا چھڑانا

  14. 90:14

    أَوْ إِطْعَٰمٌۭ فِى يَوْمٍۢ ذِى مَسْغَبَةٍۢ

    یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

  15. 90:15

    يَتِيمًۭا ذَا مَقْرَبَةٍ

    یتیم رشتہ دار کو

  16. 90:16

    أَوْ مِسْكِينًۭا ذَا مَتْرَبَةٍۢ

    یا فقیر خاکسار کو

  17. 90:17

    ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ

    پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

  18. 90:18

    أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ

    یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

  19. 90:19

    وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا هُمْ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ

    اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

  20. 90:20

    عَلَيْهِمْ نَارٌۭ مُّؤْصَدَةٌۢ

    یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

ترجمہ: جالندہری

سورہ بلد کے بارے میں

سورہ بلد میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ بلد میں 20 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 90 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
سورہ بلد کہاں نازل ہوئی؟
سورہ بلد مکہ میں نازل ہوئی۔
بلد کا کیا مطلب ہے؟
بلد کا مطلب ہے "شہر"۔

تمام 114 سورتیں

یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia