سورت نمبر 84
سورہ انشقاق
شق ہو جانا
سُورَةُ الانشِقَاقِ
25 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے
سورہ انشقاق (شق ہو جانا) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 84 ہے، جس کی 25 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- 84:1
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا
- 84:2
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
- 84:3
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
- 84:4
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
- 84:5
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
- 84:6
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًۭا فَمُلَٰقِيهِ
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
- 84:7
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
- 84:8
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًۭا يَسِيرًۭا
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
- 84:9
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًۭا
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
- 84:10
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
- 84:11
فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًۭا
وہ موت کو پکارے گا
- 84:12
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
- 84:13
إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
- 84:14
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
- 84:15
بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًۭا
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
- 84:16
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
- 84:17
وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
- 84:18
وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
- 84:19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍۢ
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
- 84:20
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
- 84:21
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
- 84:22
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
- 84:23
وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
- 84:24
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
- 84:25
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے
ترجمہ: جالندہری
سورہ انشقاق کے بارے میں
- سورہ انشقاق میں کتنی آیات ہیں؟
- سورہ انشقاق میں 25 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 84 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
- سورہ انشقاق کہاں نازل ہوئی؟
- سورہ انشقاق مکہ میں نازل ہوئی۔
- انشقاق کا کیا مطلب ہے؟
- انشقاق کا مطلب ہے "شق ہو جانا"۔
یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia