8D

سورت نمبر 82

سورہ انفطار

پھٹنا

سُورَةُ الانفِطَارِ

19 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے

سورہ انفطار (پھٹنا) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 82 ہے، جس کی 19 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. 82:1

    إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ

    جب آسمان پھٹ جائے گا

  2. 82:2

    وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ

    اور جب تارے جھڑ پڑیں گے

  3. 82:3

    وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ

    اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے

  4. 82:4

    وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

    اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی

  5. 82:5

    عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ

    تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

  6. 82:6

    يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ

    اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا

  7. 82:7

    ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ

    (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

  8. 82:8

    فِىٓ أَىِّ صُورَةٍۢ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ

    اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

  9. 82:9

    كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ

    مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

  10. 82:10

    وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ

    حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں

  11. 82:11

    كِرَامًۭا كَٰتِبِينَ

    عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے

  12. 82:12

    يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ

    جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں

  13. 82:13

    إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍۢ

    بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

  14. 82:14

    وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍۢ

    اور بدکردار دوزخ میں

  15. 82:15

    يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ

    (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

  16. 82:16

    وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ

    اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے

  17. 82:17

    وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ

    اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

  18. 82:18

    ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ

    پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

  19. 82:19

    يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌۭ لِّنَفْسٍۢ شَيْـًۭٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍۢ لِّلَّهِ

    جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

ترجمہ: جالندہری

سورہ انفطار کے بارے میں

سورہ انفطار میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ انفطار میں 19 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 82 ہے اور پارہ 30 میں شروع ہوتی ہے۔
سورہ انفطار کہاں نازل ہوئی؟
سورہ انفطار مکہ میں نازل ہوئی۔
انفطار کا کیا مطلب ہے؟
انفطار کا مطلب ہے "پھٹنا"۔

تمام 114 سورتیں

یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia