8D

سورت نمبر 1

سورہ فاتحہ

آغاز

سُورَةُ ٱلْفَاتِحَةِ

7 آیات · مکہ میں نازل ہوئی · پارہ 1 میں شروع ہوتی ہے

سورہ فاتحہ (آغاز) قرآنِ کریم کی سورت نمبر 1 ہے، جس کی 7 آیات ہیں۔ نیچے مکمل عربی متن اردو ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ آپ اسے پُرسکون 8D آڈیو میں سن بھی سکتے ہیں یا ریڈر میں کھول سکتے ہیں۔

  1. 1:1

    بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

    شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

  2. 1:2

    ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

    سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے

  3. 1:3

    ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

    بڑا مہربان نہایت رحم والا

  4. 1:4

    مَٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ

    انصاف کے دن کا حاکم

  5. 1:5

    إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ

    (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

  6. 1:6

    ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ

    ہم کو سیدھے رستے چلا

  7. 1:7

    صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ

    ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے

ترجمہ: جالندہری

سورہ فاتحہ کے بارے میں

سورہ فاتحہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورہ فاتحہ میں 7 آیات ہیں۔ یہ قرآنِ کریم کی سورت نمبر 1 ہے اور پارہ 1 میں شروع ہوتی ہے۔
سورہ فاتحہ کہاں نازل ہوئی؟
سورہ فاتحہ مکہ میں نازل ہوئی۔
فاتحہ کا کیا مطلب ہے؟
فاتحہ کا مطلب ہے "آغاز"۔

تمام 114 سورتیں

یہ صفحہ دوسری زبانوں میں: English·Bahasa Indonesia